Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سیاست چھوڑ دیں، بلاول کا مشورہ

ملتان....چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کےلئے غلط وقت کا انتخاب کیا۔نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کی عزت کرو۔ ان کے وزیر اعظم اداروں پرحملے کرتے ہیں۔عمران خان کو یوٹرن کی عادت ہے۔5سال میں ان کی اصلیت عوام کے سا منے آچکی ہے۔پاکستان میں اس وقت دائیں بازو کی سیاست ہو رہی ہے۔آئند ہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بانی پیپلزپارٹی کے خواب کو پورا کرینگے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کےلئے غلط وقت کا انتخاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کی عزت کروتودوسری طرف ان کے وزیر اعظم اداروں پرحملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان چیئرمین سینیٹ کونہیں مانتے توکم ازکم اس کرسی کی توعزت کریں۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 18ویں ترمیم کوختم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یوٹرن کی عادت ہے۔5سال میں ان کی اصلیت عوام کے سا منے آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں6لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکا لا۔آئند ہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے بانی پیپلزپارٹی کے خواب کو پورا کرینگے۔بلاول نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دائیں بازو کی سیاست ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دونوں کی سیاست ایک ہے۔دونوں پارٹیوں کی عوام دشمن پالیسیاں ہیں۔انہوں نے نواز شریف کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کی عمر عبادت کرنے کی ہے۔
مزید پڑھیں:انتخابات میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاوں گا،عمران خان

شیئر: