Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے،ترجمان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے ترجمان نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پارٹی میںشمولیت کی تردید کردی۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری نثار سے تحریک انصاف کی قیادت کی ملاقاتوں کے حوالے سے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی نہ ان کی رہائش جانے کا ارادہ ہے۔اس حوالے سے زیر گردش اطلاعات محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سارا دن راولپنڈی میں رکنیت سازی کیمپوں کے دورے میں مصروف رہے۔ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی ملتان میں موجود ہیں۔ ان سے بھی چوہدری نثار کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ جہانگیر ترین نے بھی چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ راولپنڈی میں مصروف دن گزارا۔ غیر مصدقہ اور ناقص معلومات پر مبنی اطلاعات کے فروغ سے کیا جانا چاہئیے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف سیاست چھوڑ دیں،بلاول کا مشورہ

شیئر: