Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سالگرہ کی طرز پر پر تکلف تعزیت کا رجحان

ابوظبی: امارات کے متعدد گھرانوں میں سالگرہ کی طرز پر تعزیت منانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ عزیز کی وفات پربڑے کیک رکھے جاتے ہیں جن پر ”انا للہ وانا الیہ راجعون“ کے علاوہ دیگر تعزیتی عبارتیں لکھوائی جاتی ہیں۔ تعزیت کے لئے آنے والی اہم شخصیات کے لئے مہنگی کرسیاں نصب کی جاتی ہیں۔ یہ کرسیاں کرایہ پر لی جاتی ہیں جن کا یومیہ کرایہ3ہزار درہم ہوتا ہے۔ تعزیت کے لئے آنے والوں میں قیمتی بخور، عود اور دیگر تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں نیز خواتین شادی کی طرح میک اپ کرکے تعزیت کرنے والی خواتین کا استقبال کرتی ہیں۔ یہ انتہائی مذموم رجحان شارجہ سمیت متعدد شہریوں میں پروان چڑھ رہا ہے۔ 
مزید پڑھیں:اماراتی شہریوں کی فی کس آمدنی 153.6ہزار درہم ہوجائے گی
مقامی اخبار الامارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق فخر ومباہات اور دکھاوے کی خاطر پر تعیش تعزیت منانا اماراتی معاشرے کا رجحان نہیں بلکہ چند اہل ثروت خاندانوں تک محدود ہے جس کی مذمت نہ کی گئی تو معاشرے کے دیگر طبقات تک بڑھ جائے گا۔ اماراتی پارلیمنٹ کے ارکان نے اس رجحان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی بیاہ کی طرح تعزیتی پروگرام منعقد کرنا ، اس میں کیک رکھنا، تعزیت کے لئے آنے والوں میں قیمتی تحائف تقسیم کرنا اور فخر ومباہات اور دولت کا اظہار کرنا قابل مذمت ہے۔ اس رجحان کے خاتمے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضروری ہے۔ 
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: