Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھوئے کی کالا بازاری عروج پر

مرزا پور۔۔۔۔۔ایک طرف جہاں گرمی کا مہینہ شروع ہوگیا وہیں دوسری جانب شادی کی تقریبات کا موسم شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں کھویا کی کالا بازاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بازار میں اس وقت 200،180روپے کلو کھویا فروخت ہورہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس کاروبار سے منسلک افراد کھویا کولڈ اسٹوریج میں ذخیرہ کئے ہوئے ہیں تاکہ مہنگے داموں میں فروخت کیا جاسکے۔ واضح ہو کہ آج کل شادی بیاہ کا موسم ہے لوگوں کو مختلف اشیاء تیار کرنے کیلئے کھوئے کی ضرورت پڑتی ہے اس موقع سے فائدہ اٹھاکرکھویا فروش منہ مانگے دام وصول رہے ہیں۔زائد المیعاد اور مضر صحت کھویا منڈی میں بڑی مقدار میں فروخت کیا جارہا ہے۔مقامی لوگوں کی شکایت پر محکمہ تفتیش اشیاء  کے اے ڈی ایم نے بتایا کہ جلد تجارتی مراکز اور کھویا منڈیوں پر چھاپے مار نے کی کارروائی شروع کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -زیادتی کرنیوالوں کیلئے پھانسی کا قانون بنایا جائے ، مینکا گاندھی

شیئر: