Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ مرد پئیں تو واہ ، ہم پئیں تو ہا، صباءقمر

ماڈل و اداکارہ صبا قمر بھی خواتین کی سگریٹ نوشی کے مخالفین کو جواب دینے میدان میں آگئیں۔پاکستان سمیت ہندوستان میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی ”لالی ، بالی وڈاداکارہ“ صبا قمر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر خواتین کی سگریٹ نوشی کی مخالفت کرنے والوں کےلئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سلگی ہوئی سگریٹ منہ میں دبا رکھی تھی اورسگریٹ سے دھواں اٹھا دکھائی دے رہا تھا۔تصویر کے ساتھ کیپشن میں صبا قمر نے خواتین کی سگریٹ نوشی کے ناقدین کو طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ مرد سگریٹ پئیں تو واہ اور ہم پئیں تو ہا ۔ یہ کون سا انصاف ہے کہ مرد کھائیں تو چپس،خواتین کھائیں تو آلو۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ سگریٹ نوشی سب کےلئے نقصان دہ ہے، صرف خواتین کےلئے نہیں۔واضح رہے کہ صبا قمر کا خواتین کی سگریٹ نوشی پر یہ ردعمل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے سگریٹ پینے کے اسکینڈل کے بعد سامنے آیا ۔
 

شیئر: