Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومت کی تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی

اسلام آباد.... حکومت اور اپوزیشن نگران حکومت کی تشکیل کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں ۔ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی 3 ملاقاتوں کے باوجود نگران وزیراعظم کے لئے کوئی نام سامنے نہ آسکا۔ صرف اس بات پر اتفاق ہو پایا ہے کہ نگران وزیراعظم کی ایمانداری ، دیانتداری اور غیر جانبداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ذ رائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے انتخاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی تذبذب کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی طرح اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کو ابھی تک کوئی نام فراہم نہیں کیا گیا۔خورشید شاہ ، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے علاوہ جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ خود پیپلزپارٹی بھی اس حوالے سے ابھی تک خاموش ہے۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟

شیئر: