Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خطرہ دیکھ کر آواز لگانیوالا 40 ڈالر کا کڑا

البامہ.....  مقامی یونیورسٹی کے طالب علم نے  ایک بہت ہی عجیب و غریب قسم کی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا کڑا تیار کیا ہے جو لڑکیوں او رخواتین کیلئے بطورخاص زیادہ کارآمد ہے۔ اطلاعات کے مطابق 40 ڈالر مالیت کا یہ کڑا گھریلو تشدد سمیت خواتین سے زیادتی کی روک تھام میں اہم کردارادا کریگا۔ اس عجیب و غریب کڑے کی تیاری  کا سہرا جیون پاٹل کے سرہے۔ انکے بنائے ہوئے کڑے کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ کڑا نہ صرف دور سے خطرہ محسوس کرلیتا ہے بلکہ صورتحال قابو سے باہر دیکھ کر پولیس کو فوری طور پر اطلاع کردیتا ہے جبکہ دوسرے متعلقہ محکموں کو بھی صورتحال کی اطلاع پہنچ جاتی ہے۔ سردست اسکی قیمت 40ڈالر ہے مگر پاٹل کا کہناہے کہ اگر اسے محکمہ  پولیس والوں نے  پسند کرکے اس کی تیاری کا لائسنس جاری کردیا اور کمرشل بنیادوں پر اسکی تیاری شروع ہوگئی تو اسکی قیمت مزید کم ہوسکتی ہے۔ کڑے میں زور دار آواز نکالنے کی صلاحیت کے ساتھ ایک سرخ لائٹ بھی لگی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ  پہننے والے کے قریب کوئی نہ آئے۔ البامہ کے انجینیئرنگ شعبے میں تیار ہونے والے اس کڑے کی تیاری کی نگرانی ڈپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر راغب حسن نے کی ہے اور دونوں کو امید ہے کہ یہ کڑا بیحد مقبول  ہوگا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ عام لوگ بھی اسے کافی پسند کرینگے۔ کڑے میں  خاص قسم کے سرکٹ لگے ہیں جبکہ سنسرز اور جی پی ایس کے علاوہ مائیکرو فون کی سہولت بھی اس میں ڈالی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سرطان کی وجہ سے جبڑے سے محروم خاتون پر قدرت مہربان ہوگئی

شیئر: