Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر موزوں کے جوتے پہننا فنگل انفیکشن کا باعث بنتا ہے‎

فیشن انڈسٹری میں مردوں میں بغیر موزوں کے جوتے پہننے  کا رواج فروغ پا رہا  ہے .  یہ نیا رجحان شوبز  کی اہم شخصیات نے فروغ دیا ہے  . لوگ سیلیبریٹیز کو ننگے ٹخنوں کے ساتھ جوتوں میں ریمپ پر واک کرتے دیکھتے ہیں تو  خود بھی اس سے متاثر ہونے لگتے ہیں  اور ان میں بھی ایسا کرنے کی خواہش انگڑائی لینے لگتی ہے . کیٹ واک اور فیشن میگزین میں مرد ماڈل حضرات موزوں کے بغیر جوتوں میں نظر آتے ہیں لیکن ان فیشن ایبل شخصیات کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس سے انکی صحت کس طرح متاثر ہو سکتی ہے ۔ موزوں کے بغیر جوتے پہننے کی صورت میں پاؤں سے بدبو اٹھنے کے علاوہ دیگر کئی خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ برطانیہ کے کالج اوف پوڈی ایٹری یعنی پاؤں کے عوارض  کے کالج  کے مطابق  نوجوان افراد کے پاوؤں میں پھپھوند  کے انفیکشنز کے واقعات  بہت بڑھ گئے ہیں  جسکی بنیادی وجہ موزوں کے بغیر جوتے پہننے کا رجحان ہے .  پاؤں  سے متعلق بیماریوں  کی ایک ماہر  ایما اسٹسیفنسن کا کہنا ہے  کہ  ایک پاؤں سے دن میں تقریباً نصف پنٹ پسینہ خارج ہوتا ہے  لیکن اگر  پاؤں میں نمی اور گرمی  زیادہ بڑھ جائے تو  اس سے فنگل انفیکشن کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے  جس میں پاؤں کی کھال گل کر سیاہ  ہو جاتی ہے .  ایما کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے پاؤں سے بہت زیادہ پسینہ خارج ہوتا ہو  انہیں چاہیے کہ جوتا پہننے سے پہلے  پسینہ کم کرنے والے محلول کا اسپرے کریں  اور پاؤں میں درد یا تکلیف کی صورت میں فوراً معالج سے رجوع کریں .
 

شیئر: