Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد عالم پھوٹ پھوٹ کر رودئیے

 
لاہور: دورہ آئر لینڈ و انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر فواد عالم نے بظاہرزیادہ مایوسی کا اظہار نہیں کیا لیکن ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے اعلان کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورپھوٹ پھوٹ کر رو تے رہے۔عینی شاہدین کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فواد عالم کو روتے ہوئے دیکھا تو وہ بھی آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے فواد عالم کو گلے لگا کر دلاسہ دیا۔فواد عالم کرکٹ اکیڈمی کے ایک کمرے میں جاکر رو رہے توکپتان سرفراز احمد انہیں ڈھونڈتے ہوئے وہاں پہنچ گئے تھے کیونکہ انہیں اپنے بچپن کے دوست کی حالت کا اندازہ تھا۔ سرفراز نے انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کی اپنی سی کوشش کی لیکن وہ چیف سلیکٹر کے بھتیجے کے حوالے سے انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی رائے تبدیل نہ کرسکے۔ اس فیصلے پر میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ہونے والی شدیدتنقید نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام، ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو پریشان کردیا ہے اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے علاوہ ہیڈ کوچ بھی صفائیاں پیش کررہے ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی نے اسے سلیکشن کمیٹی اور کوچ کا فیصلہ قرار دے کر جان چھڑا لی ہے ۔

شیئر: