Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوتے کو بچاتے ہوئے دادا ،دادی پانی کےٹینک میں ڈوب گئے

ہانسی۔۔۔۔پنجاب کے گاؤں مہجد میں پانی کے ٹینک میں ڈوبنے سے 4سالہ بچے اور اسکے دادا ، دادی کی موت ہوگئی۔ٹھیکے پر باغبانی کرنیوالے رام سوروپ نے باغ میں پانی کا ٹینک بنا رکھا تھا۔ اس کا بیٹا یوگیش کھیلتا ہوا ٹینک میں جاگر ا اور ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کیلئے  موقع پر موجود دادا سوروپ ٹینک میں کود گئے ۔ وہ بھی ڈوبنے لگے ۔ انہیں بچانے کیلئے دادی پریم وتی نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگا دی ۔ٹینک سے چلانے کی آواز سن کر لوگوں نے تینوں کو نکالا اور ہانسی کے سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -شوہر کی بیوی سے اجتماعی بے حرمتی اور وڈیوسازی

شیئر: