Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس: 15سالہ طالب علم نے اسکول میں قتل و غارتگری کا بازار گرم کردیا

اسٹریلیٹا ماک، روس.... ایک مقامی اسکول میں 15سالہ طالب علم نے اچانک قتل و غارت گری کا بازار گرم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آرٹیوم ٹیگیروف نامی طالب علم اپنی کمپیوٹر سائنس ٹیچر کی کسی بات پر برہم ہوکر پہلے اس پر چاقوﺅں سے حملہ کیا اور پھر اسے آگ لگادی۔ کمپیوٹر ٹیچر ایکا ٹیرینا پرسینا کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ طالب علم کی وحشت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ جیسے اس پر خون خرابے کا جنون طاری ہوچکا ہے۔ اپنی ٹیچر کو مارنے کے بعد اس نے اپنے کئی ہم جماعتوں پر بھی حملہ کیا اور انہیں زخمی کردیا۔ پھر بھی دل نہ بھرا تو اپنا گلا کاٹنے کی بھی کوشش کی تاہم اسکی جان بچ گئی۔کمپیوٹر سائنس ٹیچر کو آگ لگانے سے قبل ٹیچر کے بدن پر پیٹرول بھی چھڑک دیا تھا۔ یہ واقعہ مقامی اسکول نمبر ون کے ایک کلاس روم میں پیش آیا۔ طالب علم کی وحشت اور اس کا جنون دیکھ کر ایک طالبہ کلاس سے نکل بھاگنے میں کامیاب رہی حالانکہ یہ کلاس اسکول کی دوسری منزل پر تھی تاہم وہ آہستگی سے کھڑکی کی جانب بڑھی اور چپکے سے پائپ کے سہارے نیچے اتر گئی۔ جب ملزم نے اپنا حلق کاٹنے کی کوشش کی تو وہ خود بھی شدید زخمی ہوگیا اور اسے کسی تاخیر کے بغیر اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال میں ملزم کی ٹیچر اور 2طالبات کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی اور اب ان سب کی حالت مستحکم ہے۔ قتل و غارت گری کرنےوالا طالب علم نویں جماعت میں پڑھتا تھا اور شاید اپنا ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر اسے اپنی ٹیچر کی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ وہ وجہ تھی جس پر وہ اتنا برہم ہوا۔

                          

شیئر: