Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون پلس 6 اسمارٹ فون 21 مئی کو لانچ ہوگا

 
ون پلس کمپنی اپنا اگلا اسمارٹ فون جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.28 انچ امولڈ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں آئی فون ٹین کے طرز کا نوچ بھی شامل کیا جائے گا اس کے علاوہ یہ فون واٹر ریزسٹنٹ بھی ہوگا۔ گو کہ کمپنی کی جانب سے باقاعدہ طور پر فون کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم ون پلس کے اونرز کو کمپنی کی جانب سے نیا اسمارٹ فون آزمائشی بنیادوں پر استعمال کرنے کی پیشکش کی گئی ہے جس کے ساتھ کمپنی نے ای میل کے ذریعے فون استعمال کرنے کے شرائط و ضوابط اور لانچنگ کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ ای میل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق کمپنی فون کو 21 مئی کو باقاعدہ متعارف کرا دے گی۔
 
 

شیئر: