Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول نے کیا کچھ نہیں، لیڈر بننے چلا ہے،عمران

 پشاور...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی ۔پارٹی میں شمولیت کرنیوالوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ۔بلاول نے زندگی میں ایک منٹ کام نہیں کیااور لیڈر بننے چلا ہے ۔آصف زرداری نے بیوی کے خط کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کیا ۔شہباز شریف سب سے بڑا ڈرامہ باز ہے ۔کراچی کو نیویار ک بنانے کی بڑھکیں مارتا ہے ۔اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم کے بھرپور مواقع دینگے جس کیلئے بڑا پیکج دیا جائیگا ۔ پشاور میں یوتھ سمٹ اور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت پر فخر کرتا ہوں ۔تعلیم،صحت اور پولیس کے شعبوں میں پورے پاکستان میں پختونخوا حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہے ۔سرکاری نوکروں نے سرکاری ادارے تباہ کر د ئیے۔جو حکومت آتی ہے اپنے لوگ بھرتی کرتے ہیں جو کام نہیں کرتے ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے ۔ اس میں بہت بڑی رقم انوسٹ کرینگے۔انھوں نے کہا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں مارنا ۔نالائق لوگ شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں ۔کامیاب لوگ برے وقت کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ 1970میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن تھا بعد میں آنیوالے نا اہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کو آئندہ حکومت نہیں بنانے دونگا،زرداری

شیئر: