Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجم سیٹھی پی ایس ایل 4 کے سربراہ ہوں گے

لاہور:پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی چوتھے سیزن میں بھی پی ایس ایل کے سربراہ ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز مالکان نے نجم سیٹھی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اگلے سیزن میں بھی انہیں پی ایس ایل کے معاملات چلانے کا مکمل اختیار دے دیا۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ پی ایس ایل کی آمدنی کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں میں فرنچائز کو بھی شامل کیا جائے گا جس کے بعد رائٹس اور اسپانسرشپ کے معاملات پر کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاکستان میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کیلئے بھی کمیٹی بنے گی۔فرنچائز مالکان اور پی ایس ایل انتظامیہ کے درمیان گیم ڈیولپمنٹ پر تبادلہ خیال کیلئے ایک اور اجلاس ہوگا جس میں پی ایس ایل 4 کے ڈرافٹ اور کھلاڑیوں کے حصول اور انہیں برقرار رکھنے کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

شیئر: