Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے سب سے صاف شہر میں شوہروں کی دھلائی

بھوپال۔۔۔۔ملک میں گھریلو تشدد کی خبریں آئے دن اخبارات اور میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں جن میں شوہر بیویوں کو زدوکوب کرتے نظر آتے ہیں لیکن شاید ہی کوئی اس بارے میں سوچتا ہوگا کہ گھریلو تشدد کا شکار صرف بیویاں نہیں  بلکہ شوہربھی ہوتے ہیں۔گھریلو تشدد کے واقعات کا پتہ لگانے کیلئے مدھیہ پردیش میں محکمہ پولیس کی جانب سے قائم ڈائل 100سروس(جہاں تشدد اور مارپیٹ کی شکایتیں درج کرائی جاتی ہیں) کی ٹیم نے ’’بیٹنگ ہسبینڈ ایونٹ ‘‘کی فہرست تیار کی جس میں گھریلو تشدد کے مختلف واقعات کو علیحدہ رکھا گیا۔بیویوں کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونیوالے شوہروں کا ریکارڈ تیار کیا گیا جس کے مطابق جنوری 2018سے اپریل 2018تک ضلع کے کنٹرول روم میں 772شوہروں نے بیوی کی جانب سے پٹائی کی شکایت درج کرائی۔ہندوستان کا سب سے صاف ستھرا شہراندور پہلے نمبر پر ہے جہاں بیویوں کے تشدد کا شکار ہونیوالے شوہروں کی تعداد 74جبکہ دوسرے نمبر پر بھوپال ہے جہاں بیویوں کے ہاتھوں مارکھانے والے شوہروں کی تعداد 52ہے۔اعدادو شمار  سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھوپال میں ہر ماہ تقریباً13شوہروں کی بیویوں کے ہاتھوں پٹائی ہوتی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 4ماہ کے وقفے کے دوران تشدد اور مارپیٹ کی 22ہزار شکایتیں درج کرائی گئی تھیں۔اندور میں 2115، بھوپال میں 1546خواتین نے شکایتیں درج کرائیں۔ اس کے بعد جبل پور ، گوالیار اور چھندواڑہ کی خواتین نے شکایات درج کرائیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہاتھ پاؤں باندھ کرپولنگ اسٹیشن لانے کی ہدایت

شیئر: