Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کی جانب سے مودی کو 5منٹ بولنے کا چیلنج

بنگلور۔۔۔۔کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر راہول گاندھی کی سیاسی بیان بیازیاں تیز تر ہوتی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بغیر اسکرپٹ پڑھے راہول گاندھی کو 15منٹ تقریر کرنے کا چیلنج دیا تھا۔ اب کانگریس صدر راہو ل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو 5منٹ بولنے کا چیلنج دیتے ہوئے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ پیارے مودی جی!آپ بولتے بہت ہیں، لیکن آپ کے کام، آپ کے الفاظ سے میل نہیں کھاتے ۔ آپ کی کتھنی اور کرنی میں فرق ہے( آپ کے قول و فعل میںزبردست تضاد ہے)۔راہول نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کیا آپ ریڈی برادرز گینگ کو 8ٹکٹ دینے پر 5منٹ بولیں گے ۔ اسی طرح یدورپا کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے امیدوار بنانے کے معاملے پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایسا امیدوار جس پر 23مقدمات قائم ہیں اس کے بارے میں کچھ بولیں گے؟

شیئر: