Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جناح کی تصویر ہٹانے کیلئے ورکنگ کونسل میں تجویز پیش

لکھنؤ۔۔۔اتر پردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کی تصویر ہٹانے کا معاملے طول پکڑتا جارہا ہے۔ ہندونواز تنظیموں اور مسلم طلبہ تنظیموں کے مابین ہنگامہ آرائی کے بعد نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ اترپردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اور اے ایم یو ورکنگ کونسل کے رکن تنویر حیدر عثمانی نے بتایا کہ جناح کی تصویر مسلم یونیورسٹی سے ہٹانے کیلئے جلد ورکنگ کونسل میں تجویز پیش کی جائیگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جناح کی تصویر یونیورسٹی میں کہیں اور کسی بھی شکل میں آویزاں نہیں کی جائیگی ۔
مزید پڑھیں:- - - -سونم کپور اورآنند آہوجاشادی کے بندھن میں بندھ گئے

شیئر: