Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر گولڑہ شریف نے تحریک انصاف کی حمایت کردی

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیر گولڑہ شریف نظام الدین جامی سے ملاقات کی۔ پیر نظام الدین جامی نے عمران خان کو آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر آئندہ انتخابات میں گدی نشین گولڑہ شریف سے تعاون کی اپیل کی۔ پیر نظام الدین جامی نے کہاکہ آپ الیکشن کے حوالے سے اعلان کریں۔ ہمارے علماءکرام اور پیروکار آپ کیساتھ ہرممکن تعاون کریں گے ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پیرنظام الدین جامی سے مذہبی و سیاسی امور بالخصوص انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018ءاپنی نوعیت کے بہترین الیکشن ہوں گے۔ اس میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مذہبی ووٹ لیا مگر اب اسے یہ ووٹ نہیں ملنے والا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں ۔ اس میں علماءکرام اور پوری قوم کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماءکو اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو عام ہونا چاہیے۔ عوام کو (ن)لیگ کی اصلیت پتہ چلنی چاہیے۔اس رپورٹ میں کوئی چیز ڈھکی چھپی نہیں ہے اسے پبلک کیا جائے۔
مزید پڑھیں:جنوبی پنجاب محاذ کے رہنما تحریک انصاف میں شامل

شیئر: