Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر حدود الشمالیہ نے عرعر شہر کا دورہ کیا

عرعر...گورنر حدود الشمالیہ شہزادہ فیصل بن خالد نے عرعر شہر کے محلوں اور سڑکوں کا دورہ کیا۔ زیر تکمیل منصوبوں کا معائنہ کیا۔ میئر کو بلدیاتی خدمات کا معیار بلند کرنے اور زیر تکمیل خصوصاً معطل منصوبوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا۔ انہوں نے شہر میں صفائی پر خصوصی توجہ دینے ، فٹ پاتھوں اور سڑکوں کو مناسب شکل میں لانے کی بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر یہ سارے کام احسن شکل میں انجام دیئے جانے ضروری ہیں۔
 
 

شیئر: