Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں گرجا گھروں پر حملہ مجرمانہ عمل ہے، سعودی علماء

ریاض.... سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ نے انڈونیشیا میں 3 گرجا گھروں پر خودکش دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کردی۔ علماءکا کہنا ہے کہ یہ گھناﺅ جرم ہے۔ اسلامی شریعت اس قسم کے حملوں کو ناجائز قرار دیتی ہے اور ایسا کرنے والوں کو مجرم گردانتی ہے۔ اسلام اس قسم کے مجرمانہ تصرفات سے بری الذمہ ہے۔ گرجاگھروں پر حملہ کرنے والوں نے غداری، خیانت ، جارحیت ، جرم اور امن پسندوں کو سراسیمہ کیا۔ اسلام دہشت گردی کو جرم قرار دیتا ہے۔ اسلام میں دہشت گردی فساد فی الارض کہلاتی ہے۔ اسلامی شریعت نے ایسا کرنے والوں کیلئے عبرت ناک سزائیں مقرر کی ہیں۔ انڈونیشیا میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت سعودی حکومت، مصر کے دفتر خارجہ ، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور عرب لیگ نے بھی کی ہے۔ 
 

شیئر: