Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں فٹبال میچ کی مسلمان خاتون ریفری

 
لندن:برطانیہ میں ایک مسلمان خاتون نے فٹبال ریفری کے طور پر نئی تاریخ رقم کردی ۔جواہر روبل صومالی نژاد ہیں اور برطانوی فٹبال ایسوسی ایشن میں رجسٹرڈ ریفری کے طور پر میچ سپر وائز کرتی ہیں۔انہیں یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایف اے کی واحد خاتون ریفری ہیں جنہیں حجاب میں میچ سپروائز کرنے کی اجازت دی گئی ۔24سالہ جواہر کو جے جے کی عرفیت سے بھی پکارا جاتا ہے ۔ پہلے سیزن میں انہیں مینز میچوں کی نگرانی کے دوران کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب وہ پورے اعتماد سے میچ سپروائز کررہی ہیں اور کھلاڑی بھی ان کی موجودگی کے عادی ہو چکے ہیں ۔انہیں اپنے اختیارات کے استعمال میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں تنقید کا نشانہ بننا پڑا جبکہ پہلے میچ کے دوران کھلاڑی بھی یہ یقین نہیں کررہے تھے کہ ایک خاتون ریفری انہیں میچ کھلائے گی۔ اب سب کو اندازہ ہوگیا ہے کہ ایک خاتون بھی اچھی ریفری ہو سکتی ہے اور کئی کھلاڑی تو مجھے عام ریفری کی نسبت زیادہ بہتر قرار دیتے ہیں۔

شیئر: