Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الگ صوبے کی بات کرنے والوں پر لعنت

کراچی .. وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک وہ شخص تھا جوگھنٹوں تقریرکرتا تھا اور آپ جی بھائی، جی بھائی کررہے ہوتے تھے۔ بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کے مطالبے کی مذ مت کرتا ہوں۔گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے بڑی بڑی باتیں کی تھیں۔ جس دھرتی کو ماں کہتے ہیں اسے اپنا تو کہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ میں الگ صوبے کی بات کرنے والوں پرلعنت بھجتا ہوں۔اب بھی اگر کسی کے دل میں خلل ہے تو نکال دے۔ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔5 سال قبل شہر میں دہشت کا ماحول تھا۔ہم نے کراچی کے شہریوں کوخوف کے ماحول سے باہر نکالا۔سانگھڑ میں کالاباغ ڈیم کے حق میں ریلیاں نکالنے والے ہم پرسندھ کو دو حصوں میں بانٹنے کا الزام لگارہے ہیں۔ یہ الزام مسترد کرتا ہوں پورا سندھ میرا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سندھ کے عوام نے بار بار پیپلز پارٹی کو منڈیٹ دیا ہے۔آئندہ عام انتخابات میں پھر منتخب ہوکر سندھ میں حکومت بنائینگے ۔ مراد علی شاہ نے ایوان میں شعربھی پڑھ کر سنایا کہ وقت کس کی رعونت پرخاک ڈال گیا،یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں۔
مزید پڑھیں:کیا بلوچستان کی قسمت سنور پائے گی؟
 

شیئر: