Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبیکا شیخ کی میت کراچی پہنچ گئی،آج تدفین

 کراچی ...امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے اسکول میں فائرنگ میں جاں بحق ہونے والی 17 سالہ سبیکا شیخ کی میت بدھ کوعلی الصباح کراچی پہنچ گئی۔ میت ترکش ائیرلائن کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ لائی گئی۔ سبیکا کے والد شیخ عبدالعزیز، اہل خانہ ،امریکی قونصل جنرل جان وارنر اور قونصلیٹ کا عملہ بھی کراچی ائیرپورٹ پر موجود تھا۔ پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی پہنچے۔سبیکا کی نماز جنازہ حکیم سعید گراونڈ یونیورسٹی روڈ پر بدھ کی صبح 9 بجے ادا کی جائیگی۔ تدفین شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ کے قبرستان میں ہوگی۔ دریں اثناء امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی اور معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:سبیکا شیخ کی میت کل پاکستان کیلئے روانہ ہوگی

شیئر: