Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں باپ کا قاتل بیٹا گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔ جامعہ نگر علاقے میں گزشتہ دنوں بزرگ جوڑے کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں بیٹے اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ پیسوں کی خاطر اپنے ماں باپ کو قتل کردیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا لیکن لاش پر تشدد کی علامت نہ ہونے پر پولیس کے سامنے قتل اور خود کشی کا سوال پیدا ہوگیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قتل کی دوبارہ تفتیش شروع کی اور مقتول کے بیٹے عبدالرحمن سے پوچھ گچھ شروع کی تو اس نےوالدین کے قتل کی بات قبول کرلی۔ اس نے بتایا کہ اسے پیسوں کی سخت ضرورت تھی۔والد نے پیسے نہیں دیئے تو اپنے 2ساتھیوں ندیم اور گڈو کی مدد سے رات کے وقت تکیہ اور چادر سے دم گھونٹ کر ماں باپ کو قتل کردیا۔ ڈی سی پی مشرقی ضلع چنمے بسوال نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ عبدالرحمان کی شادی ہوئی تھی لیکن نشہ کا عادی ہونے کے باعث بیوی چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- -- - --کسی کو امتیازی سلوک کی اجازت نہیں، راج ناتھ

شیئر: