Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار نے نگراں وزیر اعظم کا نام بتا دیا؟

اسلام آباد...سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لئے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آرہی ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیرِداخلہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ نگراں وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا تاہم نگراں وزیراعظم کے لئے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آرہی ہے۔اس سوال پرکہ کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ چوہدری نثار نے جواب دیا کہ یہی سوال میرا آپ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں ۔ہر سیاسی جماعت کے جیتنے والے امیدوار اپنے اپنے ہوتے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں 4 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔ 
مزید پڑھیں:نگراں حکومت کا معاملہ بداعتمادی کا شکار

شیئر: