Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک: وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

    نئی دہلی- - -  -کانگریس - جے ڈی ایس مخلوط حکوت کے وزیر اعلیٰ کمارا سوامی نے ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ 117ممبران اسمبلی نے حق میں ووٹ دیا۔ حزب اختلاف کے قائد یدیو رپا کی قیادت میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی واک آؤٹ کر گئے۔ واک آؤٹ سے پہلے یدیو رپا نے الزام لگایا کہ کمارا سوامی نے ہر کسی کو دھوکہ دیا ۔ اقتدار کے لالچ میں سب کچھ کر گزرے۔قبل ازیں بی جے پی نے اسپیکرکے عہدہ کیلئے اپنے امیدوار سریش کمارکا نام واپس لے لیا ۔ کے آررمیش کما راتفاق رائے سے اسپیکرمنتخب کر لئے  گئے۔ رمیش کمار کے نام کی تجویزنائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور کی طرف سے پیش کی گئی تھی ۔سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا نے اس تجویز کی حمایت کی۔رمیش کمار6 مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ 1994 سے 1999 کی مدت میں بھی  اسپیکر رہ چکے ہیں۔اسپیکر منتخب ہوتے ہی رمیش کمار نے بی جے پی کے بی ایس یدیورپا کو حزب اختلاف کا قائد منتخب کرایا۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں تحریک اعتماد پیش کی ۔تحریک اعتماد پیش کرتے ہوئے کمارا سوامی نے کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد یہ مخلوط حکومت تشکیل دی گئی ہے۔ پارٹی کا مستقبل بھی اسی اتحاد پر ٹکا ہے۔کمارا سوامی نے کہا کہ جے ڈی ایس کو اکثریت ملی اور نہ کسی اور پارٹی کو ملی۔مجھے اس بات سے قلبی تکلیف ہوئی کہ لوگوں نے انہیں منتخب نہیں کیا۔اسکے بعد صوتی ووٹ سے کمارا سوامی 117ووٹوں لے کر اعتماد کی تحریک میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہند اور بنگلہ دیش ملکر خطے کی خوشحالی کیلئے کام کررہےہیں ، مودی

شیئر: