Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف عوامی لیڈر؟

  کراچی(صلاح الدین حیدر )  لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بیٹی مریم جب یوم تکبیر کی بیسویں سالگرہ منانے جلسے عام میں شرکت کرنے آے تو  نوجوان مجمع سے نکل کر اسٹیج پر چڑھ گیااور نواز شریف سے ہاتھ ملانا چاہتا ہی تھا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اسے دبوچ لیا اور خوب پٹائی کی۔مریم نے اسے آگے آتےدیکھ کر اشارے سے قریب بلانے کی کوشش کی  پرائیوٹ محافظوں نے شاید ان کا اشارہ یا تو دیکھا نہیں یا پھر نظر انداز کردیا،  تما شا دیکھ  کر وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے نوجوان کو محافظوں کی گرفت سے آزاد کرایا اور گلے لگا کر اپنے ساتھ نواز شریف کی طرف لے گئے۔ نواز شریف نے اٹھ کر اس سے ہاتھ ملایا اور پھر گلے بھی لگایا ۔ اس شخص نے خوشی سے شیر زندہ بادکا نعرہ لگایااور پھر نیچے اتر گیا۔ نواز شریف نے ثابت کردیا کہ وہ عوامی لیڈر ہیں اور لوگوں کو اپنے سے دور نہیں رکھنا چاہتے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی کوشش پر کارکن کی پٹائی

شیئر: