Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش: ووٹر شناختی کارڈز میں جعلسازی کاانکشاف

بھوپال۔۔۔۔ووٹر شناختی کارڈ کے سلسلے میں مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے۔ یہاں ایک تصویر کے مختلف ناموں کے کئی ووٹر شناختی کارڈ ضبط کئے گئے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک ہی تصویر کو 23ووٹرکاڈرز پر چسپاں کیا گیا اور متعدد کارڈز پر تصویر مرد کی لگی ہے مگر نام عورت کاتحریر ہے۔ اسی طرح ایک خاتون کی تصویر بھی درجنوں کارڈ پر لگی ہوئی ہے جن پر نام اور عمر مختلف درج ہے۔ووٹر آئی ڈیز میں جعلسازی کے انکشاف پر مدھیہ پردیش کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت نے انتظامیہ کی مدد سے دھوکہ دہی کی واردات انجام دی ہے اور اس قسم کے کارڈز کی تعداد پوری ریاست میں تقریباً 60لاکھ تک ہوسکتی ہے۔حکمراں جماعت بی جے پی نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹ میں نقب زنی نہیں کی جاسکتی۔ حکومت اور سرکاری عملے کا اس معاملے میں کوئی عمل دخل نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -اوڈیشہ: اگنی 5کا کامیاب تجربہ

شیئر: