Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوبصورت ہاتھوں کے لیے بس تھوڑی سی توجہ درکار

ہاتھوں اور ناخنوں کی صفائی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی چہرے کی حفاظت ۔ خواتین کو ہاتھ کئی بار پانی میں ڈالنا پڑتے ہیں لہذا انہیں چاہیے کے ہر ہفتے مینی کیور ضرور کروائیں ۔ آپ چاہیں تو خود گھر پر بھی مینی کیور کر سکتی ہیں ۔ اس مقصد کے لیے جو اشیاء آپ کو درکار ہونگی ان میں روئی ،  نیل پالش ، ریموور ، ایمری بورڈ ، پیٹرولیم جیلی ، بےبی آئل ، موسچرائزر  اور ایک برش  شامل ہیں ۔ 
سب سے پہلے نیل پالش ریموور اور روئی کی مدد سے پرانی پالش ناخنوں سے اتاریں ۔ ناخنوں کو رگڑنے سے قبل بھگولیں ورنہ جلدی ٹوٹ جائیں گے ۔ اب ایمری بورڈ سے ہر ناخن آرام سے رگڑیں ۔ رگڑنے کا عمل ناخن کے کونے سے شروع کریں اور ناخن کے درمیان میں لاکر ختم کریں ۔ پیٹرولیم جیلی کو ناخنوں کے اطراف میں لگائیں اور پھر ہاتھوں اور ناخنوں پر موسچرائزنگ کریم لگائیں ۔ اب تھوڑا سا بےبی آئل گرم کریں اور کسی پیالے میں نکال کر پانچ منٹ تک انگلیوں کی پوریں اس میں ڈبوئے رکھیں ۔ دانتوں کے برش کی مدد سے ناخنوں پر جمی ہوئی میل صاف کریں۔ گرم پانی سے ناخن دھوئیں اور پھر اچھی طرح خشک کرلیں ۔ اس کے بعد ان  پر کوئی بھی اچھی سی کریم مل لیں ۔ ہر ہفتے یا مہینے میں کم از کم دو بار اپنے ہاتھوں پر تھوڑی سی توجہ ضرور دیں تاکہ یہ آپ کی شخصیت کا حصہ ہی دکھائی دیں ۔

شیئر: