Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگنل ریڈ ہونے کی صورت میں چوراہے سے دائیں مڑنا خلاف ورزی نہیں

 
 محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے واضح کیا ہے کہ ریڈ سگنل ہونے کی صورت میں چوراہے پر دائیں جانب مڑنا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والا سسٹم کبھی بھی اسے ریکارڈ نہیں کرتا۔ شرط یہ ہے کہ گاڑی ڈرائیور صرف دائیں جانب مڑے خواہ وہاں چوراہے کے گوشے میں مثلث ہی کیوں نہ بنا ہوا ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر خدانخواستہ سسٹم نے اس واقعہ کو ریکارڈ کرلیا ہو توآپریٹر کے ذریعے اسکا تدارک کیا جاسکتا ہے اور اگر اسے خلاف ورزی شمار کرلیا گیا ہو تو اسکے خلاف ٹریفک خلاف ورزیوں کا فیصلہ کرنے والے ادارے سے رجوع کرکے اعتراض جمع کرایا جاسکتا ہے اور غلطی ثابت ہونے پر اسے منسوخ کرانے کا حق ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مڑنے سے قبل سگنل ریڈ ہونے کی صورت میں اسٹاپ والی جگہ پر سائن بورڈ کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے ...کہ مڑنے سے قبل وقفہ لیا جائے اور چوراہے میں موجود گاڑیوں کو ترجیح دی جائے۔
******

شیئر: