Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصغرخان کیس،نواز شریف کا پیش نہ ہونے کافیصلہ

  اسلام آباد ... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ا صغر خان عملدرآمدکیس میں سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ نواز شریف پچھلی سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا تھا تاہم عدالت نے انہیں وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔سپریم کورٹ میں بیرسٹر ظفراللہ نواز شریف کی نمائندگی کریں گے۔سابق وزیر اعظم کی طرف سے جواب جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے کیس کی اگلی سماعت12جو ن مقرر کی ہے۔
مزید پڑھیں:دشمن چاہتے ہیں جیل جاوں،نواز شریف

شیئر: