Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#میرا ووٹ خان کا کیونکہ‎

عام انتخابات کے قریب آتے ہی پاکستان کا سیاسی پارہ بڑھ رہا ہے اور عام عوام بھی انتخابات کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹر پر میرا ووٹ خان کا کیونکہ ٹرینڈ چلایا گیا جس میں صارفین نے عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے توجیہات پیش کیں۔ 
رابعہ کا کہنا ہے : میرا ووٹ عمران خان کا اس لیے کیوں کہ عمران خان پاکستان کی آخری امید ہے۔
شجاعت علی نے ٹویٹ کیا : عمران خان پچھلے تیس سالوں میں پاکستان کے واحد وفادار اور ایماندار لیڈر ہیں۔
حارث خان نے کہا : میرا ووٹ عمران خان کا اس لیے ہے کیونکہ پاکستان نے ان جیسا کوئی لیڈر نہیں دیکھا۔ میرا ووٹ بہتر اور پرامید پاکستان کے لیے ہے۔
انجینیر احمد شاہ نے کہا : کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ نواز شریف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن جیسے لوگ پھر پاکستان کو لوٹیں۔
قاسم اشفاق نے ٹویٹ کیا : عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کے ساتھ مخلص ہے۔
یاسر خان نے کہا : میرا ووٹ عمران خان کیلئے ہے کیونکہ عمران خان نواز شریف کی طرح بزدل نہیں ہے اور وہ واحد لیڈر ہیں جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے۔
دلاور ستار رند کا کہنا ہے : میں عمران خان کو اس لیے ووٹ دوں گا کیونکہ وہ ہمیشہ تعلیم صحت اور کرپشن کے خاتمے کی بات کرتا ہے۔
حدیقہ افضل نے کہا : عمران خان ہر طبقے اور ہر عمر کے افراد کی آواز ہے۔
حنیف خان کے مطابق : میرا وہ عمران خان کو اس لیے جائے گا کیونکہ اللہ تعالی کا حکم ہے کہ سچے لوگوں کا ساتھ دو۔
معیز عبداللہ نے ٹویٹ کیا : میں عمران خان کو اس لئے ووٹ دوں گا کیونکہ اس نے پاکستانیوں کے پیسے سے ایک روپیہ بھی نہیں چوری کیا ، اس نے بیرون ملک جائیدادیں نہیں بنائیں ، وہ اپنے علاج معالجے کے لیے برطانیہ نہیں جاتا۔ اس نے خود ایسا ہسپتال بنایا جہاں اپنا علاج کروا سکتا ہے اور نادار طلبہ کے لئے یونیورسٹی تعمیر کی۔
زبیراحمد نے کہا : میں کراچی سے ہوں اور میرا وہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے ہے کیونکہ میرا خیال ہے کہ تحریک انصاف کراچی میں امن و خوشحالی واپس لاسکتی ہے۔
زینب نوید نے ٹویٹ کیا : اللہ تعالی ہمیں ایسا لیڈر دے جو صرف خدا سے ڈرتا ہوں اور اپنی قوم کے لئے دل میں درد رکھتا ہو۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں