Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارایلن او نیل چل بسے

ہالی وڈ اداکارایلن او نیل 47 سال کی عمر میںچل بسے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارایلن او نیل کی لاش ان کے لاس اینجلس ایارٹمنٹ سے ان کے دوست کو ملی ۔ اداکار قلب کی بیماری میں مبتلا تھے ۔پولیس نے اداکار کی لاش قبضے میںلے کر تحقیقات شروع کردی تاہم فوری طور پر ان کی موت میں کسی کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔اداکار کے انتقال پر شو بر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: