Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل پر ہندو تنظیم کا مظاہرہ

    نئی دہلی-- - -عالمی شہرت یافتہ تاریخی عمارت تاج محل پر گزشتہ روز ہندو وادی تنظیم نے ہنگامہ کردیا۔ اچانک اس جم غفیر کو دیکھ کر غیر ملکی سیاح گھبراگئے۔ ہندو وادی کارکنوں نے تاج محل کے مغربی دروازے کو شدید نقصان پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق تاج محل کے عقبی حصہ میں ایک مندر ہے ۔ مغربی دروازے سے مندر کا راستہ جاتا ہے۔ یہاں پر میٹل ڈیٹکٹرکام کررہا ہے جس کی وجہ سے اس دروازے کا راستہ بند کردیاگیا۔ واضح رہے کہ مندر جانے کیلئے حکام متبادل راستہ بھی فراہم کرچکے ہیں لیکن اسکے باوجود ہندو وادی تنظیم کے کارکن مندر جانے کیلئے راستے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی میں 1000آٹو رکشہ والے کرینگے راہول گاندھی کا استقبال

شیئر: