شیاؤمی ریڈمی 6 اسمارٹ فون لانچ‎

شیاؤمی کمپنی نے ریڈمی 6 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور کواڈ کور میڈیا ٹیک ہیلیو پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 3 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔کنیکٹیویٹی کے لیے فون میں فورجی ، بلیوتوتھ ، وائے فائے ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ سیکیورٹی کیلیے فون میں فیس ان لاک فیچر کے ساتھ فنگر پرنٹ سنسر بھی دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 799 یان اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 999 یان ہے۔ اسمارٹ فون کو 15 جون سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: