Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی

اسلام آباد...الیکشن کمیشن میں2018ء کے انتخابات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہو۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔صاف شفاف غیرجانبدارانہ انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن2018ءکے موقع پر حساس پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔کوئیک رسپانس فورس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔صوبوں کی طرف سے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔حساس اور انتہائی احساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں فاٹا میں پولنگ ا سٹیشنوں کے اندر سی سی ٹی کیمروں کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ الیکشن کمیشن اور صوبوں کے درمیان مربوط رابطوں کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔اجلاس میں فوج ،رینجرز اور کوئیک رسپانس کی فورس کی تعداد پر فوج سے مزید رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ اجلاس میں عام انتخابات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ 2013 کے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا۔20 ہزار کے قریب حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔،صوبائی حکومتیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی پابند ہوں گی۔بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل فوج کی نگرانی میں ہو گی۔الیکشن ایکٹ 233 کے تحت سیکیورٹی اہلکاروں کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا۔ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی کے حوالے سے نیکٹا سے بھی مدد لی جا سکتی ہے ۔
مزید پڑھیں:بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ فوج کی نگرانی میں ہوگی

شیئر: