Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں فائرنگ، 3بہنوں کا اکلوتا بھائی ہلاک

  کراچی ...کراچی میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔جاں بحق ہونے والا راہگیر محسن3 بہنوں کا اکلوتا بھائی اورمعذور با پ کا سہارا تھا ۔ذرائع کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایس پی ایسٹ کے اسکواڈ نے ڈاکووں کو روکنے کی کوشش کی تو فائرنگ شروع ہو گئی وہاں سے گزرنے وا الا راہگیر محسن زد میں آگیا۔ ا سے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے دو نوں ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں فائرنگ سے 3لیویز اہلکار جاں بحق

شیئر: