#چیمپئنز_ٹرافی_2017‎

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی کرکٹ شائقین نے فتح کے یادگار لمحوں کو تازہ کیا ۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
آئی سی سی نے ٹویٹ کیا : آج کے دن ، ایک سال پہلے پاکستانی کرکٹر فخر زمان نے چیمپئن ٹرافی 2017 کے فائنل میں سنچری اسکور کی تھی۔
پی سی بی آفیشل نے ٹویٹ کیا : آج سے ٹھیک ایک سال پہلے کرکٹ میں آٹھویں رینک کی پاکستانی ٹیم نے چمپئنز ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ اس موقع پر ہم ٹیم کے کھلاڑیوں ، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے کہا : مجھے یاد ہے کہ ٹھیک ایک سال پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کے خلاف فائنل میچ جیت کر ہمارے اندر کتنا جوش اور جذبہ بھر دیا تھا۔ ان کی احساسات کو میں زندگی بھر نہیں بھول سکتا۔
ڈاکٹر عالیہ کریم نے ٹویٹ کیا : فادرز ڈے مبارک ہو انڈیا ، تم سے نہ ہو پائے گا چیز۔
ماجد علی نے کہا : آج سے ایک سال پہلے عامر نے صرف تین بالز کرا کر 1.3 بلین لوگوں کو رلا دیا تھا۔
علی حسن کا کہنا ہے : اگر زندگی آپ کو موقع فراہم کرے تو اسے ویرات کوہلی کی طرح ضائع نہ کریں بلکہ فخر زمان کی طرح استعمال کریں۔
عبدالباسط نے ٹویٹ کیا : چمپیزٹرافی کی پہلی انیورسری پورے پاکستان کو مبارک ہو۔
صبا آفریدی نے کہا : آج 18 جون ہے ، وہ دن جب انڈیا والوں کو ان کے باپ کا پتاچلا۔ چمپیزٹرافی کی سالگرہ مبارک ہو۔
زونیر بن سلطان کے مطابق : چمپئنزٹرافی2017 کا فائنل میری زندگی کا بہترین دن تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں