Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی ریچھ مصریوں کو نگل گیا، مصر ٹورنامنٹ سے باہر

ماسکو: روسی ریچھ نے مصریوں کی تمام آرزؤں، خواہشوں اور تمناؤں کو چکناچور کردیا۔ جان ماری کے باوجود مصری ٹیم روس کے مقابلے میں شکست کھاگئی۔ شکست کے بعد مصر پہلی ٹیم ہے جو ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ محمد صلاح سمیت مصر کے دیگر کھلاڑیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ پہلے ہاف پر مکمل حاوی رہے بلکہ روسی گول پر کئی خطرناک اٹیک بھی کئے مگر جان ماری کے باوجود گول نہ کرسکے۔
مزید پڑھیں:افریقہ کے ٹائیگر نے پولینڈ کو2-1سے شکست دے دی
 فیفا کے مطابق پہلے ہاف میں مصری ٹیم کا گیند پر کنٹرول 52فیصد رہاجبکہ 48فیصد وقت میں گیند روسی کھلاڑیوں کے پاس رہی۔ دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی مصری ٹیم ایک مرتبہ پھر فرینڈلی فائر کا شکار ہوگئی۔پہلے گول کے بعد روسیوں نے مصر کی ٹیکنکل غلطیوں سے پورا فائدہ اٹھایا۔ پھر جلد ہی دوسرا اور تیسرا گول کیا۔ محمد صلاح نے پینالٹی کے نتیجے میں مصر کا واحد گول کیا۔ اس طرح میچ روس کے حق میں 3-1پر ختم ہوااور یوں روسی ٹیم نے6پوائنٹ حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں اپنی سیٹ پکی کرلی۔
فیفا ورلڈ کپ، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: