Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: فرانس اور ارجنٹائن پھر میدان میں اتریں گے

 
ماسکو: فیفا ورلڈ کپ میں آج 21جون کو سب سے پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔ڈنمارک آسٹریلیاکیخلاف کھیلے گی، یہ میچ شام3بجے شروع ہو گااورسمارا ارینا اسٹیڈیم ،سمارا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں فرانس اور پیرو آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کا آغاز شام 6بجے ہو گا اور ایکاٹیرنبرگ ارینا اسٹیڈیم، ایکاٹیرنبرگ میں کھیلا جائیگا۔ تیسرے اور آخری میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ارجنٹائن کے مقابلے میں کروشیا کی ٹیم ہو گی، یہ میچ 9بجے شروع ہو گا جو نزہنی نووگورڈ اسٹیڈیم، نزہنی نووگورڈ میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: