Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، پیر پگارا

اسلام آباد...مسلم لیگ کے قائدین چوہدری شجاعت ، چوہدری پرویزالٰہی اور جی ڈی اے کے رہنماﺅں پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ اور غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے اقدامات منصفانہ الیکشن کی طرف نہیں جا رہے۔انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بین الصوبائی تبادلے کئے جائیں۔سابقہ حکومت کے بھرتی کردہ اہلکاروں کو پولنگ ڈیوٹی سے ہٹایا جائے تاکہ 2013ءکے دھاندلی شدہ الیکشن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جا سکے۔ ساری انتظامیہ اور پولنگ اسٹاف شریف خاندان کے بھرتی کردہ ہیں ان حالات میں صاف و شفاف الیکشن ممکن نہیں۔ 2013ءوالا ہی کام ہو گا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ 2013ءالیکشن میں دھاندلی والے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ امیدوار کو پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روک دیا جائے۔پیر پگارا نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے ہم تیار ہیں لیکن 2018ءکے الیکشن میں بھی پچھلے الیکشن جیسے ہوئے تو ملک کو نقصان ہو گا۔ 2013ءمیں الیکشن کے خلاف ہم کورٹ میں گئے تھے۔ نیا الیکشن آ گیا ہے لیکن پرانے الیکشن کی پٹیشن کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا۔ موجودہ الیکشن کمیشن پر ہمیں بھروسہ نہیں۔ چھوٹے ضلعوں سے افسروں کو بڑی پوسٹوں پر نوازا جا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں صاف اور شفاف الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔کیسے یقین کریں آئندہ الیکشن شفاف ہوں گے۔ 2013ءالیکشن میں پیپلزپارٹی ہار گئی تھی اور فنکشنل لیگ کی سیٹیں پیپلزپارٹی کو دی گئیں۔موجودہ نگران حکومت سے شفاف الیکشن کی توقع نہیں۔کچھ افسر پنجاب سے، بلوچستان اور کے پی کے سے سندھ میں لائے جائیں گے۔ 
مزید پڑھیں:زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سازش؟

شیئر: