Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس لاڑکانہ پہنچ گئے‘ چانڈکا اسپتال کا دورہ

لاڑکانہ: چیف جسٹس ثاقب نثار لاڑکانہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال میں شعبہ یورولوجی کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپارٹمنٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر دیکھ کر چیف جسٹس انتظامیہ پر برہم ہوئے۔ انہوں نے اسپتال میں گندگی کو دیکھتے ہوئے ذمے دار افراد کی سرزنش کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے گزشتہ ماہ لاڑکانہ کا اسپتال اور وہاں دستیاب سہولتوں کو دیکھنے کا کہا تھا۔ گزشتہ روز بھی چیف جسٹس ثاقب نثار نے سکھر میں غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے ٹیچنگ اسپتال جو سول اسپتال کے نام سے معروف ہے، کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف وارڈز میں مریضوں کو دستیاب سہولیات سے متعلق بات چیت کی۔ جس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے اسپتال انتظامیہ کو بہتری لانے کی ہدایات دیں۔
 

شیئر: