Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” ٹرمنیٹر6“کی عکسبندی کا آغاز

مشہورِ زمانہ ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمنیٹر سلسلے کی اگلی فلم ” ٹرمنیٹر6“کی عکسبندی کا آغاز کر دیا گیا ۔فلم میں ایک بار پھر سے ہالی ووڈ لیجنڈ آرنلڈ شوارزنیگرطاقتور روبوٹ مشین کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ 1984اور 1991میں سارہ کونر کا کردارادا کرنے والی لینڈا ہملٹن کو ’ٹرمنیٹر6 ‘کے سیٹ پر دیکھ کر مداح خوشی سے نہال ہوگئے۔ہدایت کارٹم ملر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرمنیٹر فلموں کی طرح عظیم مشن انجام دیتے جدید روبوٹس کے گِرد گھومتی ہے۔جیمز کیمرون کی ایکشن سے بھرپور’ ٹرمنیٹر6‘ میں آرنلڈ کے علاو ہ میکنزی ڈیوس، لینڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونااورنٹالی ریس سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ یہ فلم 22نومبر2019کو سنیما گھروں میںکھڑکی توڑ نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔
 

شیئر: