Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ہیڈ کوارٹر کو بارود سے اڑانے کی دھمکی

لاہور...چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے انکشاف کیا کہ میگا کرپشن کیسز کے خلاف تحقیقات پر نیب ہیڈکوارٹر کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ بدعنوانی کے خلاف نیب کا بلاتفریق جہاد جاری رہے گا۔چیئرمین نیب نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے کارکردگی پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کو فائلوں سے نکالا اور ان کی گرد صاف کی ۔جس سے میگا کرپشن مقدمات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی۔ آنے والے دنوں میں میگا کرپشن کیسز کے اکثر مقدمات ریفرنس کی صورت میں احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہد اور قانون کی مطابق دائر کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں نیب سیاستدانوں کوگرفتارکرے تاکہ وہ سیاسی شہید بن جائیں۔نیب کسی کی خواہش کے مطابق گرفتاریاں نہیں کرتا۔انہوں نے یہ کہا کہ چند لوگوں نے وتیرہ بنا رکھا ہے کہ نوٹس کے باوجود وہ نیب نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہنیب چہرہ نہیں کیس کو دیکھتا ہے۔پنجاب میں کمپنیز اسکینڈل میں اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی ہوئی۔ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا نے50 کروڑ کے قرضے معاف کرائے؟

شیئر: