Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ جونیئر اسکواش کپ: ہند کا ویزوں سے انکار افسوسناک ہے

کراچی:پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ ہندکی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ جونیئر اسکواش ایونٹ کے لئے ویزے جا ری کرنے سے انکار کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ جاپان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا موقف تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ہند نے ایسی روش اختیار کی ، ماضی میں بھی ہند ایسا کر تا رہا ہے ۔ کئی بار ایسا ہوا کہ کھلاڑیوں کو توویزے دیے گئے اور کوچز کو انکار کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر میزبانی کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، میں بار ہا کہتا رہا ہوں کہ سیاست اور کھیل کو گڈ مڈ نہیں کرنا چاہیے۔ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر رہنے والے جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشن سے ایونٹ کو کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ کرکے درست قدم اٹھایا ہے کہ اسکواش لیجنڈ کا موقف تھا کہ اس معاملے میں ہندکی ہٹ دھرمی افسوسناک ہے پاکستانی اسکواش کھلاڑی اس کھیل میں ہمیشہ سے ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں، انہیں صرف اس لئے اپنے اعزاز کے دفاع سے محروم رکھنا کہ ایونٹ ہند میں منعقد ہو رہا ہے،کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہونا چاہئے۔

شیئر: