Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز کیلئے 14رکنی انگلش اسکواڈ

 
لندن:انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ہند کے ساتھ 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، بین اسٹوکس فٹ ہو کر واپس آگئے ہیں۔ آل راونڈر بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز کے دوران کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، انہیں سیم بلنگنز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر وہ ہند کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 12جولائی سے ہوگا۔ انگلینڈ کے اسکواڈ میں کپتان ایون مورگن، جیسن روئے، جونی بیئر اسٹو، جوز بٹلر، معین علی، الیکس ہیلز، جوئے روٹ، جیک بال، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی، لیام پلنکٹ، ٹام کرن، عادل راشد اور مارک ووڈ کے شامل ہیں۔

شیئر: