Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ووٹ_پاکستان_کے_لیے‎

پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے ووٹ پاکستان کے لیے ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا ۔ چند ٹویٹس دیکھتے ہیں۔
کامران شبیر نے ٹویٹ کیا : برے سیاستدان خود پیدا نہیں ہوتے بلکہ انہیں وہ لوگ بناتے ہیں جو ووٹ نہیں دیتے لہذا اپنے بہتر مستقبل کے لئے ووٹ ضرور ڈالیے۔ یہ آپ کا فرض ہے۔
حمزہ ہاشمی کا کہنا ہے : دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت اسی وقت ہوگی جب ہمارے لیڈر چور نہیں ہوں گے۔
ثاقب اعظم نے ٹویٹ کیا : اگر ہم پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ایسا آپریشن کلین اپ کریں جس میں تمام کرپٹ افراد کو گرفتار کیا جائے اور ان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لیا جائے۔
حنا خان کا کہنا ہے : مسلم لیگ نون نے اپنے دور حکومت میں مختلف شعبوں میں کرپشن سے اس ملک کو تباہ کردیا ہے۔ سیاستدانوں کو ملک کے ساتھ وفادار ہونے کی ضرورت ہے۔کسی بھی لیڈر کے لیے سب سے بری بات یہ ہے کہ وہ عام عوام کا ٹیکس کھائے۔
زوہیب خان نے کہا : آپ کا ووٹ آپ کی نسلوں کے مستقبل کا تعین کرتا ہے لہذا کبھی کرپٹ افراد کو ووٹ مت دیجیئے۔
ایک اور صارف نے کہا : آخر کب تک ایسا چلے گا ؟ ووٹ دیتے ہو ان چوروں کو اور پھر پانچ سال انہیں کوستے ہو۔ آخر کب تک ان کے جھوٹے وعدوں میں آکر پھر پانچ سال انہیں گالیاں دو گے؟ اس بار ووٹ پاکستان کے لیے دو ، اپنی آئندہ نسلوں کے لئے دو۔
کامران شبیر نے ٹویٹ کیا : ملک میں تبدیلی لانے کے لئے آپ سب کو مائنڈ سیٹ میں تبدیلی لانا ہوگی اور مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کے لئے لوگوں کو تعلیم دینا ضروری ہے۔ لہذا اپنا ووٹ تعلیم کے لیے دیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں