Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”رومیو اکبر والٹر(را)“ کی عکسبندی

بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور مونی رائے نے فلم ”رومیو اکبر والٹر(را)“کی عکسبندی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق اداکار جان ابراہم کے بعد اداکار جیکی شروف اور مونی رائے بھی فلم ”رومیو اکبر والٹر(را)“ کا حصہ بن گئے ہیں جیکی شروف اور مونی رائے نے ودودارا میں فلم کی عکسبندی شروع کر دی۔فلم کے سیٹ سے جیکی شروف کے حلئے کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جس میں ایک تصویر میں سیاہ رنگ کے پینٹ کوٹ اور ہیٹ اور دوسری تصویر میں سیاہ کرتے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کی عکسبندی گجرات، نئی دہلی اور سری نگر میں کی جائے گی جبکہ 60 روزہ شیڈول کی عکسبندی رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو گی۔
 

شیئر: