Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیت کے راستے کا ہر پہاڑ ہٹا دیں گے، فرانس

 
سینٹ پیٹرز برگ: فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے فائنل میں پہنچنے وا لی فرانس کی ٹیم کے منیجر ڈیڈیئر ڈیشامپ نے کہا ہے کہ ہم نے درست موقع پر عروج پایا۔ فرنچ ٹیم کو فیفا ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں واجبی کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ لیس بلیوز نے بمشکل دوسرے راونڈ میں جگہ بنائی لیکن اس کے بعد کارکردگی بہتر ہوتی گئی۔ ہماری تیاری بہترین تھی، میرے پاس نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا زبردست گروپ ہے۔ پلیئرز نے اپنا اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔ 2016 یورو چیمپیئن شپ کے فائنل میں پرتگال کے ہاتھوں شکست کو تسلیم کرنا مشکل تھا۔ہم نہیں چاہتے دوبارہ ایسا ہو۔ فیفا ورلڈکپ کا اختتام بہترین طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔ڈیشامپ کیلئے اتوار کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ وہ 1998 ءمیں عالمی چیمپیئن بننے والی فرنچ ٹیم کے کپتان تھے اور اب ان کی کوچنگ میں فرانس اس اعزاز سے ایک فتح کی دوری پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اس قدر پرعزم ہیں کہ راہ میں کوئی پہاڑ بھی آجائے تو اسے ہٹا دیں گے 

شیئر: