Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسروں کے مقابلے میں زیادہ فٹ ہوں، فضا علی

 اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ ہلکی غذاﺅں کے استعمال اور ایکسر سائز کی وجہ سے میںدوسروں کے مقابلے میں زیادہ فٹ ہوں۔ میں عجوہ کھجور اور شہد کا باقاعدگی سے استعمال کرتی ہوں اور روزانہ سات کھجوریں ضرور کھاتی ہوں ۔ یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جو خوراک کے ساتھ شفاءبھی ہیں ۔ انہوں نے فٹنس ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ صبح ناشتے میں پھلوں کا جوس استعمال کرنا چاہئے اور دوپہر کو لازمی طور پر مختلف سلاد استعمال کی جائیں تو انسانی صحت بہتر رہتی ہے۔ شوبز میں کام کرنے والی دوسری اداکاراﺅں کو بھی چاہئے کہ وہ خود کوا سمارٹ رکھنے کےلئے ہلکی غذاﺅں کے ساتھ مختلف ایکسر سائز بھی کرتی رہیں تو ان کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔
 

شیئر: